جموں/ ڈوڈہ۔ ضلع کی 79پنچایتوں میں نامزد افسران نے بیک ٹو وِلیج مرحلہ دوم کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں اور سکیموں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے نامزد افسروں کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ نامزد افسروں نے گرام سبھائوں کے دوران پبلک انفارمیشن بورڈ کو عوام کے لئے وقف کیا اور بنیادی فرائض کے چارٹر کو پڑھ کر سنایا۔اُنہوں نے مختلف سکیموں کے بارے میں کتابچہ ، جاب کارڈ تقسیم کئے۔اس کے علاوہ کئی پی ایم اے وائی مکانات کا افتتاح کیا۔ اودھمپور۔ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے بیک ٹو وِلیج پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران نامزد افسروں نے ضلع کے 106 پنچایتوں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے عوامی نمائندوں اور معزز شہریوں سے ملاقات کے دوران اُن کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں نے افسروں کے سامنے کئی مطالبات پیش کئے۔ حکومت کے اعلیٰ افسران جنہوں نے پنچایتوں کا دورہ کیا میں ڈائریکٹر رولز سنٹیشن ، رجسٹرار جے اینڈ کے سپیشل ٹربیونل ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں ،ایڈیشنل کمشنر ، ایڈ منسٹریٹرایسو سی ایسٹیڈ جموں ، ایڈیشنل سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج اور ڈپٹی سیکرٹری فائنانس شامل ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے آج کے دِن پنچایت چک رکھوالا کا دورہ کیا اور نامزد افسران اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے جی وی کا پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ ریاسی۔ بیک ٹو وِلیج پروگرام کے دوسرے دِن نامز د افسروں نے لوگوں کے ساتھ گرام پنچایتوں میں ملاقات کی۔اُنہوں نے میٹنگوں کے دوران علاقے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔افسروں نے مقامی سکولوں اور سرکاری بنیادی ڈھانچے پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔ ضلع انتظامیہ نے پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران ’’ رورل ہارٹس ‘‘ میں جاری خصوصی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ضلع کے تمام بلاکوں میں رورل ہارٹ ، ولیج مارکیٹ و دیگر سہولیات قائم کی گئی ہیں۔ نامزد افسروں میں جوائنٹ ڈائریکٹر سبھاش چندر نے اپنے دورے کے دوران ریاسی کے پنچایت ماری ۔اے میں ایک بیت الخلاء لوگوں کے لئے وقف کیا۔ وائس چیئرمین جے ڈی اے نے پنتھال بلاک میں گرام سبھائوں کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی کمشنر ریاسی اندو کنول چب نے گورنمنٹ پرائمری سکول نیورا میں طلباء میں سویٹر تقسیم کئے۔ سانبہ:۔ضلع میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوسرے مرحلے کے پہلے دِن ضلع سانبہ کی 101پنچایتوں میں نامزد افسروں نے مختلف گرام سبھائوں کے دوران لوگوں سے ترقیاتی معاملات سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر روہت کھجوریہ نے سی پی او اور دیگر افسروں کے ہمراہ مختلف گرام سبھائوں میں حصہ لیتے ہوئے عام لوگوں سے ملاقات کی اور دیہی مستفیدیں میں مراعات تقسیم کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانبہ ، ایس ڈی ایم وجے پورہ اور ایس ڈی ایم گگوال نے مختلف علاقوں میں منعقدہ گرام سبھائوں میں حصہ لیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے دینی ، پلورا ،ماوا ، سنورا ،رکھ امب گگوال، راج پورہ اور سانبہ بلاکوں میں منعقدہ گرام سبھائوں میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر لوگوں نے کئی ترقیاتی اور سماجی مسائل ابھارے۔ مختلف مقامات پر ڈی ڈی سی نے پبلک انفارمیشن بورڈ وں کا معائینہ کیا جن پر جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ہے۔ پونچھ۔ ضلع پونچھ دوسرے مرحلے دوران نامزد افسروں نے ضلع کے 72 پنچایتوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ نامزد افسروں نے پنچایت کے نمائندوں اور مختلف محکموں کے ساتھ میٹنگیں منعقد کیں اور عوامی رابطے کے پروگرام جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ نے ضلع کے کھناتر کلسن ، چکترو ، سائو جین ، گلی میدان اور چمبر کناری پنچایتوں کا دورہ کیا اور دوسرے مرحلے کے دوران لوگوں کی شرکت یقینی بنائیں۔ سیکرٹری جے کے ایڈوائزری بورڈ برائے گجر و بکروال مختار احمد چودھری نے ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں کھانتر کلسن علاقے میں پروگرام کی شروعات کی۔