صوبائی کمشنر نے ایس پی ایس میوزیم میں نادر مخطوطات کی نمائش کا افتتاح کیا  

0
0

سری نگر/   ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز ، آرکیولوجی اینڈ میوزیمز نے کلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے آج ایس پی ایس میوزیم میں ورلڈ ہیرٹیج ویک ۔2019ء کی تقریبات کے تحت ایک نمائش کا اِنعقاد کیا۔ یہ ہفتۂ 19؍ نومبر سے 25؍ نومبرتک پوری دنیامیں منایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو ثقافتی ورثے اور نادر نمونوں کے بارے میں جانکاری دی جاسکے ۔ صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان جو اِس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے نے اس نمائش کا افتتاح کیا او رانہیں بتایا گیا کہ اس میں ساتویں صدی کے نادر و نایاب نمونوں کے علاوہ سترہویں صدی کے کشمیری شالوں کے نادر نمونے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ سیکرٹری کلچری اکیڈیمی منیر الاسلام ، ناظم زراعت کشمیر ، ڈائریکٹر یو ایل بی، کمشنر ایس ایم سی اور کئی دیگر محکموں کے افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ لوگوں میں ثقافتی اور وراثتی ورثے کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی خاطر یہ نمائش عام لوگوں کے لئے مفت کھلا رہے گی اور لوگوں سے کوئی بھی انٹری فیس وصول نہیں کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ کافی تعداد میں طلباء اور دیگر شائقین نمائش کا دورہ کریں گے جہاں منتظمین نے ہرطرح کے انتظامات کئے ہیں۔  بعد میں کلچرل اکیڈیمی کے ہال میں ایک تدریسی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کلچرل اکیڈیمی اور اکیڈیمی کے سیکرٹری اور ڈائریکٹر آرکائیوز اور آرکالوجی منیر الاسلام نے کی۔ معروف قلمار پروفیسر فاروق فیاض اور ظریف احمد ظریف کے علاوہ مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ منیر الاسلام نے مہمانوں کا خیر مقد م کرتے ہوئے ثقافتی ورثے کو تحفظ دینے میں اکیڈیمی اور آرکائیوز محکمہ کی کاوشوں کا خاکہ پیش کیا۔ اس موقعہ پر پروفیسر فاروق فیاض او رظریف احمد ظریف نے کشمیری وراثت سے متعلق اپنے اپنے مقالے پیش کئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا