سیکرٹری دیہی ترقی کا نوجوانوں کو معیاری تربیت فراہم کرنے پر زور
جموں/ 19 ؍نومبر 2019 ئ سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج نے یہاں متعدد میٹنگوں کے دوران حمایت مشن کے تحت درج کی گئی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ حمایت جموں وکشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے سکل ٹریننگ پروگرام کے ساتھ ساتھ پلیسمنٹ کی سہولیات فراہم کرتا ہے ۔اِس پروگرام کی عمل آوری جے اینڈ کے سٹیٹ رورل لائیو لی ہُڈ مشن کا حمایت مشن منیجمنٹ یونٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔ نوجوانوں کو مختلف ہنروں میں3سے 12ماہ کی سکل ٹریننگ مفت فراہم کی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ اُمید واروں کی پلیسمنٹ کے بھی مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ حمایت مشن منیجمنٹ یونٹ نے 42 پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے جہاں 37 پروجیکٹ ایمپلمنٹنگ ایجنسیوں کو جموں وکشمیر کے 68,134 نوجوانوں کو سکل ٹریننگ اور پلیسمنٹ کاہدف مقرر کیا جاتا ہے ۔ میٹنگ ھٰذا میں چیف اوپریٹنگ آفیسر حمایت مشن منیجمنٹ یونٹ کپل شرما ، نبارڈ کنسلٹنسی سروسز و دیگر متعلقین موجود تھے۔ پروجیکٹوں کے تحت جاری پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری دیہی ترقی نے لیا اور نوجوانوں کی تربیت پلیسمنٹ سے متعلق مقررہ اہداف کو مکمل کرنے کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ چیف اوپریٹنگ آفیسر حمایت نے ہر ایجنسی کی طرف سے عمل میں لائی گئی تفصیلات پیش کیں۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ یونین ٹریٹری میں 5815اُمید واروں کے لئے 63تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔تقریباً چار ہزار اُمید وار پرائیویٹ سیکٹر کی مختلف ایجنسیوںمیں اپنا روزگار حاصل کر رہے ہیں۔