: لیفٹیننٹ گورنرکی اِنتظامیہ کو ہدایت موسم کی خرابی سے نمٹنے کیلئے فعال نقطہ نظر اپنائیں

0
0

لیفٹیننٹ گورنرکی اِنتظامیہ کو ہدایت باغبانی سیکٹر کو برفباری سے ہوئے نقصان کا فوری تخمینہ لگانے کو یقینی بنائیں

سری نگر/ لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج موسم کی خرابی سے نمٹنے کے لئے فعال نقطہ نظر اپنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے جموں وکشمیر میں باغبانی سیکٹرکو حالیہ برفباری سے ہوئے نقصان کا فوری تخمینہ لگانے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اِن باتوں کا اِظہار لیفٹیننٹ گورنر نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو برفباری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے اور صوبے کشمیر کے تمام اضلاع میں اہم خدمات بشمول بجلی اور پانی کی فراہمی کو بحال کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، وادی کشمیر کے ڈپٹی کمشنر ان ، کمشنر ایس ایم سی، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ،سکمز صورہ ، سکمز بمنہ اور جی ایم سی سری نگر کے پرنسپلوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر وں نے اپنے اضلاع میں جاری پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی اور لیفٹیننٹ گورنر کو برفباری کے بعد پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے موسم کی خرابی سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے برف ہٹانے کی مشینوں کو تیار رکھنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ افسروں کو مزید ہدایت دی کہ بھاری برفباری سے اہم تنصیبات کو ممکنہ نقصان کو کم کرنے کے لئے تمام اہم خدمات کو بروئے کار لایا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنروں کو چاہیئے کہ موسم سرما کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مناسب کپسٹی بلڈنگ مراکز قائم کرنے کی تجویز پیش کریں۔ طبی سیکٹرکا جائزہ لینے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے وادی کے تمام اضلاع میں قائم بڑے طبی مراکز میں ہیوی ڈیوٹی آٹومیٹک جن سیٹوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے بجلی میں ممکنہ خلل کے پیش نظر طبی مراکز میں بجلی کی فراہمی جاری رکھی جاسکے۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام طبی مراکز پر گرمائش کے اِنتظامات یقینی بنائیں۔………۲………
……۲…… حکومت کے عوامی رابطے کے دوسرے مرحلے ’’ بیک ٹو وِلیج ‘‘پروگرام سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر نے حاصل شدہ اور حاصل ہونے والے ترقیاتی عمل کو جوڑنے اور ریاست کے دُور دراز و دیہی علاقوںمیں رہنے والے لوگوں کو حکومت کی رسائی یقینی بنائیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کو مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کریں تاکہ 2020ء تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا