ایس ٹی سی منیگام میں ایٹسٹیشن کم پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی اِلتو أ میں پڑے پروجیکٹوں کو جلد کلیئر کیاجائے گا حکومت اِنوسٹرس سمٹ جلد منعقد کرے گی
منیگام (گاندربل)/ لیفٹیننٹ گورنر گریس چند ر مرمو نے آج جموں وکشمیر پولیس کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورس خطے میں پُر امن ماحول اور امن و قانون برقرار رکھنے میں قابلِ ستائش کام انجام دے رہا ہے ۔ پولیس ٹریننگ سکول منیگا م میں 14ویں بی آر ٹی سی کی پاسنگ آوٹ کم ایٹسٹیشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر جو اِس موقعہ پر مہمان خصوصی حیثیت سے موجو دتھے، نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ بہادری کے ساتھ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نے حال ہی میں منعقد کئے گئے بی ڈی سی اِنتخابات کے دوران بہترین کام کیا۔ جی سی مرمو نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر پولیس شفافیت کے ساتھ بھرتی عمل کا اِنعقاد کر تا ہے اور پاسنگ آوٹ ریکروٹ کانسٹیبلوں کی تعلیمی قابلیت بھی کافی حوصلہ افزا ہے ۔اُنہوں نے تربیت پانے والے کیڈٹوں پر زور دیا کہ وہ تن دہی اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دِن ہے کیوں کہ آ ج کے روز یہ ریکروٹ پولیس فورس میں باضابطہ طور سے شامل ہو رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ خطے میں امن و قانون برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جمو ںوکشمیر پولیس لوگوں کی فلاح و بہبود میں بھی ایک کلیدی رول ادا کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس کو ملک کی فلاحی و بہبودی سکیموں کو عملانے میں بھی اپنا رول ادا کرنا چاہیئے۔ حالیہ برفباری اور ناساز گار موسمی حالات کا ذکر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بچائو اور دیگر کاررِوائیوں کو عملانے میں بھی پولیس فورس کا اشتراک لازمی ہے۔ ترقیاتی منظرنامے کے تعلق سے لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی فلاحی سکیموں سے بھرپور اِستفادہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ متعدد پروجیکٹ اِلتوأ میں پڑے ہیں تاہم اِن پروجیکٹوں کو کلیئر کرنے کے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے بھرتی عمل میں تیزی لائی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر فورسوں میں 30سے 40ہزار نوکریاں فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔……۲……
……۲…… جی سی مرمو نے کہا کہ حکومت عنقریب اِنوسٹرس سمٹ منعقد کرے گی جہاں سرمایہ کار خطے میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ا ِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے پریڈ کا معائینہ کیا اور سلامی لی۔ اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ پچھلے برس جولائی میں ہوئی تربیتی عمل کے بعد 1145 کانسٹیبلوں نے تربیت حاصل کی۔ اُنہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ان نوجوانوں کو ایک شفاف طریقے پر بھرتی کیا گیا اور اِن کی تعلیمی اہلیت بھی کافی حوصلہ مند ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دورِ جدید میں قانون کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اور تربیت کی جانکاری بھی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ اپنے اِستقبالیہ خطبے میں ڈی جی پی دِلباغ سنگھ نے حکومت بالخصوص لیفٹیننٹ گورنر کا پولیس کی بہبود میں دلچسپی دکھانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے دربار کھلنے کے پہلے ہی دِن پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس سے فورس کے تئیں ان کی محبت کی عکاسی ہوتی ہے۔ ڈی جی پی نے مرکزی سرکار کی طرف سے پولیس کی بہبودی کیلئے کئے جارہے اقدامات کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ ایس ٹی سی کے پرنسپل حسیب الرحمان نے نئے ریکروٹوں کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے تربیتی عمل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، 15ویں کور کے جی او سی کے جے ایس ڈھلون ، اے ڈی جی پی آرمڈ ، ایس جے ایم گیلانی ، ڈی سی گاندربل حشمت علی خان، آئی جی پی سی آر پی ایف راجیش کمار ، آئی جی پی آرمڈ وِجے کمار ، ڈی آئی جی بارہمولہ ، ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال اور کئی دیگر سینئر پولیس اور سول افسران بھی اس تقریب پر موجود تھے۔