جموں//حکومت نے کے کے شرما اور فاروق خان کی لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار وںکے طورمنظوری دی ہے ۔ جی اے ڈی کے ایک حکمنامے کے مطابق یہ صلاح کار یونین ٹریٹری جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی سرکاری کام کاج میں مؤثر طریقے پر چلانے میں معاون ہوں گے ۔ اِس تقرری کا اطلاق اُن کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے تصور کیا جائے گا۔ اِس تقرری کے شرائط و ضوابط بعد میں وضع کئے جائیں گے ۔