جسٹس رشید علی ڈار کو جے اینڈ کے ہائی کورٹ کی طرف سے مثالی عدالتی خدمات کے اعتراف کے ساتھ الوداعیہ دیا گیا

0
0
جموں//جسٹس رشید علی ڈار کو آج یہاں چیف جسٹس کی عدالت کی ہائی کورٹ وِنگ جموںکی طرف سے مثالی عدالتی خدمات کے اعتراف کے ساتھ الوداعیہ دیا گیا۔ الوداعیہ تقریب پر جے اینڈ کے ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا مِتل ، جسٹس راجیش بندل ، جسٹس علی محمد ماگرے، جسٹس تاشی ربستن ، جسٹس سنجیو کمار اور جسٹس سندھو شرما موجود تھے۔ اِن کے علاوہ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا ،مکانات و شہری ترقی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا،محکمہ قانون کے سیکرٹری اچل سیٹھی ، بار ایسو سی ایشن کے صدر ابھینو شرما کے ہمراہ وکلأ کی ٹیم ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ایس ایس نندا کے ہمراہ دیگر لأ افسران،ایڈیشنل سالسٹر جنرل آف اِنڈیا طاہر شمسی اور وِشال شرما ، جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے سابق جج صاحبان ،پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج آر کے واتل و دیگر جوڈیشل افسران ، رجسٹری کے افسران اور بار کے ممبران بھی اس موقعہ پر موجو دتھے۔ الوداعیہ تقریب کی کارروائی رجسٹرار جنرل سنجے دھر جبکہ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ایس ایس نندا نے تقریب سے خطاب کیااور جسٹس ڈار کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ جواب میں جسٹس علی ڈار نے بار کے ممبران کے تعاون اور ہائی کورٹ میں اُن کے معاونت کے لئے ستائش کی۔اُنہوں نے ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، ریاست کے جوڈیشل افسران اور ہائی کورٹ کے پرسنل سٹاف کی طرف سے اُن کے ساتھ بہتر روابط اور تعاون فراہم کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ بعد میں جسٹس رشید علی ڈار کے حق میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا