جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ بجلی ہردیش کمار کی ہدایت پر الیکٹرک سب ڈویژن ۔IIکی انفورسمنٹ وِنگ جے پی ڈی سی ایل ، شاستری نگر نے آج علاقے میں بجلی کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا ۔ مہم کے دوران اِنسپکشن ٹیم نے 147 تجارتی اور گھریلو صارفین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جو بجلی کے ناجائز استعمال میں ملوث پائے گئے اور موقعہ پر ہی اُن سے 10.03لاکھ روپے کا ریوینو حاصل کیا۔ الیکٹرک ڈویژن ۔II جے پی ڈی سی ایل گاندھی نگر نے بجلی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے کنکشن چالو رکھنے کے لئے بجلی کے بقایاجات بغیر تاخیر جمع کروائیں۔