سرحدی کشیدگی سے اکثر عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

0
0

نوشہرہ اور قلع درہال میں بنکروں کی تعمیر کب ہوگی مکمل ،زیر تعمیر بنکروں کی حالت بھی تباہ کن
عمرارشدملک
راجوری : سرحدوں پر بھارت پاک کی کشیدگی کی وجہ سے عام لوگوں کی حالت کافی تباہ کن ہوتی جارہی ہے روزانہ موت اور حیات کی کشمکش میں لوگ اپنی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری کے سرحدی علاقوں میں بنکروں کی تعمیرکو لیکر حکومت کافی سنجیدہ ہے لیکن زمینی سطح پر حالات اس کے متبادل کچھ اور ہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق راجوری کے نوشہرہ اور قلع درہال میں ابھی تک بنکر مکمل نہیں ہوئے اور وہاں کے مقامی لوگوں نے لازوال نوز نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک طرف حکومت ہمیں یقین دہانی کرواتی ہے کہ سرحدوں پر بسنے والے ہرگھرمیں ایک بنکر دیا گیا ہے تاکہ گولہ بھاری کے وقت جان کو بچایا جاسکے لیکن زمینی سطح پر تو حالت کچھ الگ ہی ہے کیونکہ نوشہر ہ اور قلع درہال کے لوگوں کے لئے جو بنکر تعمیر کئے جارہے ہیں وہ ابھی تک مکمل نہیں ہوئے اور ساتھ ہی میں زیر تعمیر بنکروں کی حالت یہ ہے کہ بارش کا پانی ان میں جمع ہوجاتا ہے اور پھر پانی نکالنے کا بھی کوئی راستہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی بنکروں کی تعمیر کو لیکر پہلے دن سے ہی سُست ہے اور اسی سُستی کی وجہ سے گولہ بھاری کے وقت جان بچانے کے لئے کوئی متبادل نہیں ہے ۔ محکمہ دیہی ترقی کی سُست روی کی وجہ سے ابھی تک کوئی بھی بنکر سو فیصد مکمل نہیں ہوا جبکہ بنکروں کے فنڈس میں بھی کوئی کمی نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بنکروں کی تعمیر میں بھی ہیرا پھیری کی گئی ہے کیونکہ ضرورت مندوں کے نام فہرست میں نہیں ہیں اور زیادہ تر سیاسی منظور نظر لوگوں کو ہی بنکروں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا ۔ نوشہرہ اور قلع درہال جو کہ لائن آف کنٹرول کے بہت زیادہ قریب ہیں اور ان میں کچھ ایسے بھی گائوں ہیں جو کہ ایل او سی پر ہیںلیکن ابھی تک ان کو بنکر وں کی سہولیات دستیاب نہیں ہوئی اور ایسا لگتا ہے کہ بنکروں کی تعمیر کسی انسانی جان کی قربانی سے ہی مکمل ہوگی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا