انکوربی ایس ایف اسکول راجوری میں چیلڈرن ڈئے منایا گیا

0
0

عمرارشدملک
راجوری : ملک بھر میں بھارت کے پہلے وزیر اعظم کی یومِ پیدائش کے موقع پر چیلڈرن ڈئے کے طور پر منایا گیا تو وہیں انکور بی ایس ایف اسکول راجوری میں بھی چیلڈرن ڈئے بڑی شان کے ساتھ منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق بی ایس ایف اسکول راجوری میں ڈی ائی جی بی ایس ایف راجوری آئی ڈی سنگھ کی زیر قیادت چیلڈرن ڈئے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے مختلف قسم کے رنگا رنگ پروگرام کئے اور ڈانس بھی کیااس موقع پر ڈی ائی جی بی ایس ایف راجوری ائی ڈی سنگھ نے بھی چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ ڈانس کیا اور مختلف قسم کے پروگراموں میں بھی بچوں کے ساتھ تعاون کیا ۔ وہیں اس موقع پر ڈی ائی جی بی ایس ایف راجوری ائی ڈی سنگھ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چھوٹے چھوٹے بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور ان ہی بچوں نے مستقبل میں بہترین لیڈر یا ایک اعلیٰ آفیسر بننا ہے اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت سرحدوں پر کشیدگی بھی ہے لیکن پھر بھی سرحدی علاقوں کے نوجوان بی ایس ایف کی بھرتی میں بڑئے پیمانے پر حصہ لے رہے ہیں اور خاص طور پر خواتین بھی اب اس بھرتی کا حصہ بن رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راجوری میں بھائی چارہ اور امن وآمان کے لئے بی ایس ایف ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی تاکہ یہاں کے بھائی چارے کو کوئی بھی نقصان نہ پہنچا سکے ۔ وہیں چیلڈرن ڈئے کی تقریب کے موقع پر بچوں میں تحفے بھی تقسیم کئے گے اور کھیل کود کے پروگرام بھی منعقد کئے گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا