مینڈھر ڈاک بنگلہ کے نزدیک بسی کالونیوں میں پانی کی شدید قلت بار بار انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود محکمہ غفلت میں مبتلا

0
0

اعجاز کوہلی
مینڈھر//یہاں ریاست ہو یا (UT) سب ڈویـــــثرن مینڈھر کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہتی ہے مینڈھر ڈاک بنگلہ کے قریب محلہ میں پچھلے ایک ہفتہ سے پانی کی سپلائی ٹھپ لوگوں کا بار بار انتظامیہ کو آگاہ کرنا اور متعلقہ محکمہ کا عوام کی آواز کو نہ سننا بھاری غفلت کی طرف اشارہ کرتاہے آج عوام اس قدر مجبور ہے کہ آخر ہم بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کہاں گوار لگائیں مقامی آزاد خان نے بتایا کہ محکمہ پی ۔ایچ ۔ای کے دفتر میں بار بار جاکر یہ بتایاگیا کہ پانی کی سپلائی ٹھپ ہے لیکن محکمہ کو ٹس سے مس نہیں وہاں جب مقامی لوگوں نے ایکسین پی ۔ایچ ۔ای کو فون پر بتا یا کہ پچھلے ایک ہفتے سے پانی نہیں ہے تو انہوں نے انکوائری کرنے کی بات کہی لیکن اس بات کو بھی تین دن گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی لائن مین یا محکمہ کے آفیسر نے کوئی بھی خبر نہیں لی وہیں مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ۔ایچ ۔ای کو ہدایت دی جائے کہ محلہ ڈاک بنگلہ کے نزدیک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا