جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی میں ہو رہی دھاندلیوں کو لے کر پونچھ کے کرکٹ کھلاڑیوں میں غصہ۔

0
0

کہا 69 رجسٹر کلبوں میں سے محض 17 کو ووٹ کا حق کیسے دیا گیا سی ای او عاشق بخاری پر لگایا بے ضابطگیوں کا الزام۔
تنویر پونچھی
پونچھ// (جے کے سی اے) یا جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن جو ریاست میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی ایک آرگنائزیشن ہے اور جس کا مقصد ہے ریاست کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو نکھار کر ملکی سطح تک لے جانا مگر اب یہ محض ایسوسی ایشن محض اعلیٰ عہدیداران کی غلام بن گئی ہے اور جو وہ چاہتے ہیں وہیں ہوتا ہے اس سے پہلے بھی روزناموں میں ایسوسی میں ہو رہی بے ضابطگیوں کے خلاف خبریں شائع ہوئیں مگر کوئی مثبت پیشرفت دیکھنے کو نہیں ملی واضع رہے کہ ضلع میں جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے کروائے گے کرکٹ ٹورنامنٹ میں 69 ٹیموں نے حصہ لیا مگر ایسوسی ایشن میں ہو رہے ضلع سطحی انتخابات میں محض 17 کو ووٹنگ کا حق دینا انصاف نہیں ہے ضلع کے کرکٹ کھلاڑیوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اس مسئلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی انہوں نے ایسوسی ایشن کے کاموں پر سوال اٹھائے مگر کوئی مثبت جواب نہ پا کر وہ خاموش ہو گے انہوں نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاشق بخاری پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ہی لوگوں کو ایک مستقل لائے عمل اپنا کر آگے لانا چاہ رہے ہیں تاکہ وہ ریاستی چئیرمین کے انتخابات جیت جائیں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے کاموں کو بغور دیکھا جائو اور سرحد پر واقع ضلع پونچھ کے منڈی سرنکوٹ بفلیاز لورن مینڈھر و دیگر وہ کھلاڑی جو مستحق ہیں آگے آنے کا موقع دیا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا