ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے قومی شاہراہ پر امدادی مراکز کا معائنہ کیا

0
0

قاضی گنڈ ایمرجنسی ہسپتال کے لئے لازمی بجلی سپلائی کو منظوری دی
اننت ناگ//ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے آج ڈورو سب ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موسم سرما کی تیاریوں کی مناسبت سے لیوڈارہ قاضی گنڈ اور جواہر ٹنل میں امدادی مراکز میں دستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمنشر کے ہمراہ اے ڈی سی ،ایس ڈی ایم ڈورو ،ایس ای پی ڈی ڈی اورمختلف محکموں کے انجینئران اورآفیسران بھی تھے۔ترقیاتی کمشنر نے ریلیف مراکز کے معائنہ کے دوران متعلقہ آفیسران کو ان مراکز میں بجلی،پانی اورگیس ہیٹرس کے علاوہ دیگر سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوںنے راشن برتن اورکھانا پکانے کے سامان کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا تاکہ ناسازگار موسمی حالات کے دوران قومی شاہراہ پر درماندہ ہونے والوںمسافروں کو مشکلات کاسامنانہ کرنا پڑے۔ اس دوران ترقیاتی کمشنر نے قاضی گنڈ میں ایمرجنسی ٹراما ہسپتال کے لئے لازمی بجلی خدمات کو منظوری دی ۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ کولگام ،رام بن سمیت تین اضلاع کے مریضوں کے لئے یہ ہسپتال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوںنے ہسپتال عملے کو دن رات جانفشانی اورتندہی سے کام کرنے کی تلقین کی تاکہ مریضوں کا بہتر علاج ومعالجہ بن بن سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا