ناظم باغبانی نے کئی اضلاع میںمیوہ باغات کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا

0
0

سرینگر//ناظم باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ نے محکمہ کے کئی آفیسران کے ہمراہ کئی اضلاع میں حالیہ برفباری سے میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔انہوںنے ڈسٹرکٹ ہارٹیکلچر آفیسر اننت ناگ اورچیف ہارٹیکلچر آفیسر کے ہمراہ دونوں اضلاع میںمیوہ باغات کو ہوئے نقصان کا موقعہ پر ہی جائزہ لیا۔ناظم باغبانی نے میوہ اگانے والوں کو تیکنیکی جانکاری فراہم کرنے کے لئے کیمپوں کا انعقاد کرنے پر زوردیا۔انہوںنے فروٹ گروورس کے ساتھ بات چیت کے دوران یقین دہانی کرائی کہ اُن کے جائز معاملات اور شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں گے۔ بعدمیں ناظم باغبانی نے راجباغ سرینگر میں چیف ہارٹیکلچر آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے آفیسران کو فیلڈ عملہ متحرک کرنے کی ہدایت دی۔ دریں اثنأ ناظم باغبانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر بارہمولہ اورکپوارہ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران کے ساتھ ضلع بارہمولہ اورکپوارہ میں میوہ باغات کا دورہ کیا جہاں انہوںنے حالیہ برفباری سے میوہ فصل کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔انہوںنے باغبانی محکمہ کو نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت دی تاکہ متاثرہ فروٹ گروورس کو معقول امدادفراہم کی جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا