ترقیاتی کمشنر شوپیان نے چیف انجینئر مغل روڈ کے ہمراہ

0
0

شاہراہ پر سے برف ہٹانے کے کام کامعائنہ کیا
شوپیان//ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ مغل روڈ کو کشمیر وادی سے جموں خطے تک ملانے کے لئے مکمل طور پر متبادل شاہراہ کے تحت اس استعمال میں لایا جانا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ تاریخی شاہراہ پر مسافروں کی سہولیت کے لئے لازمی اقدامات کئے جانے چاہیے۔انہوںنے اس شاہراہ پر سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زوردیا ۔ ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی شوپیان،چیف انجینئر مغل روڈ ،ایگزیکٹیو انجینئر مغل روڈ ڈویژن شوپیان اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔ ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کے ہمراہ ززنار تک کا دورہ کیا اورشاہراہ کی صورتحال کے بارے میں موقعہ پر ہی جانکاری حاصل کی۔انہوںنے آفیسران کو ہدایت دی کہ شاہراہ کو ایک ہفتے کے اندر اندر آمدورفت کے قابل بنایا جانا چاہیے۔شاہراہ پر آئے دن پسیاں گر آنے اورشاہراہ کے بند ہونے کے واقعات کے پیش نظر ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں پر باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوںنے اس اہم شاہراہ پر تمام کاموںکی مقررہ وقت میں تکمیل کی بھی ہدایت دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا