لیفٹیننٹ گورنر نے گوروپورب کے سلسلے میں لوگوں کو مبارک با ددی

0
0

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے گورو نانک دیو جی کے جنم دِن کے مقدس موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے ایک مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے گورو نانک دیوجی کو امن ، اتحاد اور صبر کا ایک نمونہ قرار دیا جن کی تعلیمات آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔اُنہوں نے کہا کہ گورو جی نے نیکی اور بھائی چارے کی راہ لوگوں کو دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ گوروجی سماجی انصاف اور برابری کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنی پوری زندگی وقف کی اور تمام طبقوں میں امن اور شانتی لانے کے لئے کام کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ اس دِن کے انعقاد کی بدولت سماج میں بھائی چارے اور آپسی محبت کے رشتے مضبوط ہوں گے اور اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں امن ، ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا