سندیپ اور سمیت نے بنائے نئے عالمی ریکارڈ

0
0

دبئی،   (یو این آئی ) ہندستان کے سرفہرست بھالا پھینک پیرا کھلاڑی سندیپ چودھری اور سمیت انتل نے یہاں جاری عالمی پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے دوسرے دن جمعہ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرد ایف 64 بھالا پھینک فائنل میں بالترتیب سونے اور چاندی کا تمغہ جیت لئے ۔ہندستانی جوڑی نے اپنے اپنے زمروں میں اپنے عالمی ریکارڈ کو بہتر کیا اور اس کے ساتھ ہی ٹوکیو پیرالمپکس 2020 کے لئے کوٹہ حاصل کر لیا۔ ایشیائی پیرا گیمز چمپئن چودھری نے ایف 44 کلاس میں 65.80 میٹر کے اپنے ہی ریکارڈ کو درست جبکہ انتل نے ایف 64 کلاس میں 62.88 میٹر تک بھالا پھینک کر 61.32 میٹر کے اپنے ہی ریکارڈ کو درست کیا۔عالمی چمپئن شپ میں ایف 43، ایف 44، ایف 63-64 کو ایک نئی کلاس ایف 64 میں ضم کیا گیا جس میں ہندستانی کھلاڑیوں نے دو سرفہرست جگہ حاصل کیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا