تیجسونی نے ہندستان کو دلایا 12 واں اولمپک کوٹہ

0
0

دوحہ،   (یو این آئی ) تجربہ کار شوٹر تیجسونی ساونت نے یہاں چل رہی 14 ویں ایشیائی نشانے بازی چمپئن شپ میں ہفتہ کو خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے کے فائنل میں پہنچ کر ہندستان کو ٹوکیو اولمپک 2020 کے لئے 12 واں کوٹہ دلا دیا۔اس مقابلے کی آٹھ فائنلسٹس میں سے پانچ کوٹہ حاصل کرنے کی اہل نہیں تھی اور تین نشانے بازوں کوٹہ ملنا تھا۔ ساونت نے کوالیفکیشن میں 1171 کا اسکور کیا اور پانچویں مقام پر رہ کر فائنل میں پہنچیں۔ ساونت اس طرح پہلی بار اولمپک میں کھیلنے اترے گی۔ ساونت عالمی چمپئن شپ، ورلڈ کپ اور دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔ساونت، کاجل سینی اور گایتری نتیانندم کی ٹیم نے اس مقابلے کا ٹیم کانسی کا تمغہ جیتا۔ اس سے پہلے جمعہ کو چنکي یادو نے خواتین کی 25 میٹر ریپڈ پسٹل مقابلے میں ہندستان کو 11 واں کوٹہ دلایا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا