روہت شرما کے طوفان میں اڑا بنگلہ دیش ، ٹیم انڈیا نے 8 وکٹوں سے جیتا راجکوٹ ٹی 20 میچ

0
0

کپتان روہت شرما نے اپنے ریکارڈ 100 ویں ٹی ۔ 20 میچ کا جشن جمعرات کو دوسرے ٹی ۔ 20 مقابلے میں 85 رنوں کی جارحانہ اننگز سے ہندستان کو بنگلہ دیش کے خلاف آٹھ وکٹ کی جیت اور تین میچوں کی سیریز میں 1-1کی برابری دلاکر منایا۔ روہت نے محض 43 گیندوں پر 85 رن کی آتشیں اننگز میں چھ چوکے اور چھ چھکے لگائے ، جس کی بدولت ہندستان نے میچ 16ویں اوور میں ہی ختم کردیا۔

ہندستان کے کارگزار کپتان روہت شرما نے اپنے 100 ویں ٹی ۔ 20 مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بنگلہ دیش پہلے دس اوور میں 78 رن بناکر بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہا تھا ، لیکن ہندستان نے اگلے دس اوور میں شاندار واپسی کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو چھ وکٹ پر 153 رن پر روک دیا ۔ ہندستان نے 15.4 اوورس میں دو وکٹ پر 154 رن بناکر جیت حاصل کی۔ روہت اپنی فاتحانہ اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ بنے اور انہوں نے شاندار انداز میں اپنی کامیابی کا جشن منایا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا