اجودھیا معاملہ میں سنیچر کو تاریخی فیصلہ آئے گا

0
0

نئی دہلی، 8نومبر (یوا ین آئی) سپریم کورٹ اجودھیا کے رام جنم بھومی /بابری مسجد زمین تنازعہ میں سنیچر کو تاریخی فیصلہ سنائے گی۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جج ایس اے بوبڈے، جج ڈی وائی چندر چوڑ، جج اشوک بھوشن اور جج ایس عبدالنذیر کی آئینی بنچ کل صبح ساڑھے دس بجے اپنا فیصلہ سنائے گی۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر آج شام ایک نوٹس جاری کرکے اس بارے میں معلومات دی گئی ہے۔ عام طورپر سنیچر کو سپریم کورٹ میں چھٹی ہوتی ہے اور ایسی امید ظاہر کی جارہی تھی کہ معاملہ میں 13سے 15نومبر کے بیچ فیصلہ آئے گا، لیکن غیرمتوقع طورپر فیصلے کے لئے کل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
آئینی بنچ نے 40دن کی سماعت کے بعد گزشتہ 17اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا