مولانا آزاد میموریل کالج جموں نے ’’منشیات کے استعمال اور روک تھام کے اقدامات‘‘ پر پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ مولانا آزاد میموریل کالج جموں کے این ایس ایس یونٹ نے جے کے سوسائٹی فار پروموشن آف یوتھ اینڈ ماسس کے تعاون سے آئی کیو اے سی کے زیراہتمام ’’منشیات کے استعمال اور روک تھام کے اقدامات‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔واضح رہے یہ پروگرام کالج کے پرنسپل پروفیسر جی ایس رکھوال کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا۔وہیںبیداری پروگرام کے لیے ریسورس پرسن پوجا دوبے، کونسلر، JKSPYM تھیں جنہوں نے نوجوان نسل کے مستقبل کو برباد کرنے میں منشیات کی لت کے ذریعے ادا کیے جانے والے کردار پر توجہ مرکوز کی اور اس کے ساتھ ساتھ منشیات کی لت کے کسی قوم پر پڑنے والے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔وہیں منشیات کے استعمال کو ایک بڑے مسئلے کے طور پر پوجا دوبے اور ان کی ٹیم نے زیر بحث لایا، اس انٹرایکٹو سیشن میں منشیات کے استعمال کے مسئلے کو دور رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر بھی بات ہوئی۔ اس بیداری پروگرام میں کل 70 این ایس ایس رضاکاروں نے شرکت کی جنہوںنے معاشرے میں پھیلے اس مہلک مسئلے کے بارے میں ان کے علم اور بیداری میں مؤثر طریقے سے اضافہ کیا۔ پورا پروگرام این ایس ایس کے پروگرام آفیسرز ڈاکٹر کوشل کرن ٹھاکر اورشبیر احمد کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا