ڈمپل نے جموں کشمیر ڈوگرا ریاست کی بحالی اور 370 کی واپسی کے لیے احتجاج کی قیادت کی

0
0

کہااقوام متحدہ کے امن کے دفاتر کو بند کر دیں، کیونکہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مشن سٹیٹ ہڈ جموں کشمیر کے صدر سنیل ڈمپل نے اسمبلی انتخابات سے قبل جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت، خصوصی حیثیت، 370 کی فوری بحالی کے لیے جانی پور ہائی کورٹ روڈ پر زبردست احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔اس موقع پروادی میں گرنیڈحملہ جس میں جموں و کشمیر پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پی او کے، گلگت، بلتستان کی آزادی، ریاست جموں کشمیر کی آبادیاتی تبدیلی کو روکنے اور جموں و کشمیر کی ریاستی اراضی کو بغیر لیز کے باہر کے لوگوں کو فروخت کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔وہیںمظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے ریاست کا درجہ دینے کے سلسلے میں وزیر اعظم مودی سے جموں کشمیر کے دورے سے قبل پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں ان کے بیان کا مطالبہ کیا۔ڈمپل نے پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے عسکریت پسندی پر بیان کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے امن قائم کرنے والے دفاتر کو بند کرنے کا مطالبہ کیااور کہا کہجموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ڈمپل نے پارلیمنٹ کے فلور پر پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کا مطالبہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا