گورنمنٹ ڈگری کالج رام بن نے پہلی انٹرا کالج ٹیبل ٹینس رولنگ ٹرافی کی میزبانی کی

0
0

لازوال ڈیسک
رام بن ؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج رام بن کے شعبہ کھیل اور جسمانی تعلیم نے آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام جی ڈی سی رام بن میں پہلی انٹرا کالج ٹیبل ٹینس مین رولنگ ٹرافی کا انعقاد کیا۔ وہیںٹورنامنٹ کا افتتاح کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رنوجے سنگھ نے تمام شرکاء ، کالج کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی موجودگی میں کیا۔ اس تقریب میں 32 طلباء نے شرکت کی۔وہیں پانچویں سمسٹر کے دانش نے مردوں کی کیٹیگری میں انٹرا کالج ٹیبل ٹینس رولنگ ٹرافی کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔واضح رہے کالج کے فزیکل ڈائریکٹر نے کالج کے طلباء کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی ڈاکٹر رنوجے سنگھ کے ساتھ ڈاکٹر راجیو کمار، پروفیسر ستیش ٹھاکر، ڈاکٹر بھارت سنگھ، ڈاکٹر وکرم راٹھور، ڈاکٹر ونود کمار، پروفیسر کمل جیت سنگھ، پروفیسر اعجاز احمد، پروفیسر انکور ڈوگرا نے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تمام شرکاء میں تسلی بخش انعامات اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسپورٹس کمیٹی کے کنوینر پروفیسر وجے کمار نے ایونٹ کے انعقاد کے لیے کالج کی اسپورٹس کمیٹی کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے پر طلباء کو بھی سراہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا