انگلینڈ نے اس بار خراب بلے بازی سے گنوایا میچ

0
0

نیلسن؍؍ انگلینڈ نے دوسرے میچ میں خراب فیلڈنگ کے بعد تیسرے ٹی -20 میچ میں خراب بلے بازی کی اور میزبان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اسے منگل کو 14 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ وہ اب پانچ میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں 2-1 سے پچھڑ گیا ہے ۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹ پر 180 رن کا شاندار اسکور بنایا، اس کے جواب میں انگلینڈ سات وکٹ پر 166 رنز بنا سکی۔ انگلش ٹیم نے اگرچہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھی شروعات کی تھی اور 15 ویں اوور تک 139 رن پر تین وکٹ کے نقصان پر صحیح پوزیشن میں تھا لیکن باقی وکٹ اس نے جلد بازی میں گنوا دیے ۔ انگلینڈ کے لیے ڈیوڈ ملان نے 34 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 55 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی جبکہ جیمز ونس نے چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر 49 رنز کی دوسری بڑی اننگز کھیلی۔ کیوی ٹیم کیلئے لیوکی فیوگرسن نے 25 رنز اور بلیئر ٹکنر نے 25 رن دے کر دو وکٹ نکالے ۔ ایش سوڈھی اور مشیل سیٹنر کو ایک ایک وکٹ ہاتھ لگا۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے اوپنر کولن منرو (7 رن) سستے میں آؤٹ ہو گئے جنہیں ٹام کیرن نے اپنا شکار بنایا۔ مارٹن گپٹل نے 33 رن بنائے وہیں تیسرے نمبر کے ٹم سیفرٹ (7) بھی جلد پویلین لوٹ گئے ۔ کیوی ٹیم نے 69 رنز پر اپنے تین وکٹ گنوا دیئے ۔ لیکن کولن ڈی گرینڈھوم نے 35 گیندوں میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگا کر اپنی 55 رن کی نصف سنچری اننگز کے ساتھ ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ انہوں نے راس ٹیلر (27) کے ساتھ 66 رن کی شراکت کی۔ مڈل آرڈر میں جیمز نیشام نے 20 اور مشیل سیٹنر کی 15 رنز کی مفید اننگز کا بھی تعاون رہا۔ انگلینڈ کے لیے کیرن کو 29 رن پر سب سے زیادہ دو وکٹ ملے جبکہ سیم کیرن، صادق محمود، پیٹ براؤن اور میٹ پارکسن نے ایک ایک وکٹ لیا۔ سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا