چمپئن بنگلور کو ختم کرنا ضروری ہے گولوں کی خشک سالی

0
0

بنگلور؍؍ موجودہ چمپئن بنگلور ایف سی کے لئے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں شروعات اچھی نہیں رہی ہے اور اس سیزن میں اس نے اب تک اپنے تینوں میچ ڈرا کھیلے ہیں۔ٹیم نے اپنا پچھلا ڈرا اتوار کو جے آرڈي ٹاٹا اسپورٹس کمپلیکس مین میزبان جمشید پور ایف سی کے خلاف کھیلا تھا۔ اس سے پہلے ٹیم نے گزشتہ دونوں سیزن میں صرف پانچ میچ ہی ڈرا کھیلے تھے ۔ بنگلور نے اس سیزن مین پہلے تین میچوں میں اب تک صرف ایک ہی گول کیا ہے ۔ٹیم کے کوچ کارلوس کواڈارٹ نے کہاکہ ٹیم ڈرا کھیل رہی ہے کیونکہ ہم بہت ہی اچھے مخالف کے خلاف کھیل رہے ہین ۔ ہم گول کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں دباؤ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، ہمیں اپنا کام کرنا ہے اور جیت جائیں گے ۔ بنگلور نے اب تک 25 شاٹ (آن اور آف ٹارگیٹ) لگائے ہیں اور کواڈارٹ کی ٹیم ان کے 25 شاٹ میں سے صرف ایک بار ہی گول کرنے میں کامیاب ہو پائی ہے ۔ ٹیم کے لئے یہ انتہائی خراب ہندسہ ہے ۔ لیگ کے گزشتہ دو سیزن میں بنگلور سے زیادہ صرف ایف سی گوا نے ہی گول کئے تھے ۔ بنگلور کی اس کارکردگی پر اب یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ ٹیم کے حملے میں تسلسل کا فقدان کیوں ہے ۔رافیل اگستو اور عاشق کرنین کے آنے سے بنگلور کا اتیک مضبوط ہوا ہے ۔ لیکن وینزویلا کے اسٹرائیکر میکو کو ری پلیس کرنا مشکل ہے ۔ میکو اور سنیل چھیتری کی جوڑی نے 2017-18 کے دوران اچھا کمبی نیشن بنایا تھا اور ٹیم کے لئے کافی گول کئے تھے ۔ گزشتہ سیزن میں بھی کہانی کچھ ایسی ہی تھی۔ میکو نے کچھ اہم گول کئے تھے ۔ اس میں چھیتری کا بھی اہم تعاون رہا تھا، جس کی بدولت بنگلور چمپئن بنی تھی۔میکو نے بنگلور کے لئے 32 میچوں میں 20 گول کئے اور چار اسسٹ کئے ہیں ۔ میکو لیگ میں صرف دو سیزن ہی کھیلنے کے باوجود وہ لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے چھٹے کھلاڑی ہیں۔ وہ 2018-19 سیزن میں زیادہ تر وقت زخمی بھی رہے تھے ۔ کواڈارٹ نے کہاکہ کسی بھی ٹیم کو میکو کی کمی کھلے گی کیونکہ وہ کافی ہوشیار کھلاڑی ہیں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ٹیم بغیر میکو کے بھی موقع پیدا کرنے کے قابل ہے ۔ ہم کافی دوسرے طریقوں سے بھی کام کر رہے ہیں۔ ہم میکو کے ساتھ اور ان کی غیر موجودگی میں بھی موقع بنانے کی حالات بنا سکتے ہیں۔میکو کی جگہ ہسپانوی اسٹرائیکر مینوئل اونوو آئے ہیں۔ کوچ کو امید ہے کہ اب وہ آگے آنے والے میچوں میں ٹیم کے لئے بہتر مظاہرہ کریں گے ۔ ٹیم کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کے اہم کھلاڑی آگے آکر اچھی کارکردگی کریں ۔ اونوو کو مڈفیلڈ اور فلینک سے مواقع ملیں گے ۔ چھیتری کو اب بھی تال حاصل کرني ہے ، ادانتا سنگھ رائٹ فلینک پر خطرناک لگ رہے ہیں اور اگستو کو اسٹرائیکر کے پیچھے کا رول دیا گیا ہے ۔ مڈفیلڈ میں دماس ڈیلگاڈو کی موجودگی ڈیفنس کو اچھی سپلائی کرے گی۔ بنگلور کے لئے یہ صحیح وقت پر اہم کھلاڑیوں کے آگے آنے کی بات ہے ۔ بنگلور ایف سی کے لئے چھیتری کو ڈینجرس ایریا میں گیند کے اوپر آنا ہوگا اور اونوو کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ گول کرنے کے موقع بنانے ہوں گے ۔ باقی لیگ وقت کے ساتھ مضبوط اور سدھرتي جائے گی۔ سیزن کے آغاز میں جمشید پور ایف سی اور نارتھ ایسٹ یونائٹڈ پلے آف کی دعویدار کے طور پر ابھری ہیں، لیکن چھیتری کی کپتانی والی ٹیم اب زیادہ پوائنٹس گنوا نہیں سکتی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا