0
0

لکشے سین نے جیتا اپنا مسلسل تیسرا خطاب
نئی دہلی؍؍ابھرتے اسٹار لکشے سین نے جرمنی میں چین کے وینگ ہانگ یانگ کو 17-21، 21-18، 21-16 سے شکست دے کر سارلورلکس اوپن سپر ٹور 100 بیڈمنٹن چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا ہے ۔ 18 سالہ نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی کا اپنا یہ مسلسل تیسرا خطاب ہے ۔ لکشے نے گزشتہ دو ماہ میں بیلجین انٹرنیشنل اور ڈچ اوپن کے خطاب جیتے تھے ۔اس سے پہلے لکشے نے موجودہ جونیئر قومی چمپئن ہم وطن کرن جارج کو سیمی فائنل میں 21-13، 14-21، 21-9 سے شکست دی تھی۔ آٹھویں سیڈ سین نے اتوار کو صرف 59 منٹ میں ہی 102 ویں رینکنگ کے ہانگ وانگ کو شکست دی۔درجہ بندی میں 51 ویں مقام پر موجود سین اس جیت کے بعد اب اپنے کیریئر میں پہلی بار ٹاپ 50 میں پہنچ جائیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا