ہندستان کو پہلا مقام

0
0

نئی دہلی؍؍تھائی لینڈ انٹرنیشنل بینچرس / ڈیڈلفٹ چمپئن شپ میں ہندستانی ٹیم نے درون اچاریہ بھوپندر دھون کی قیادت میں پہلا مقام حاصل کیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسرے اور تھائی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ یہاں موصول جانکاری کے مطابق انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں پیٹرا کینٹ نے ماسٹر -3 زمرہ اور ہین بگل نے ماسٹر -5 کلاس میں نئے ریکارڈ قائم کئے ۔ میانمار اور ایران نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر اپنی موجودگی درج کرائی۔ تھائی لینڈ کے لئے یہ مقابلہ خاص رہا کیونکہ پہلی بار حصہ لیتے ہوئے تھائی لینڈ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ مقابلہ کے دوران تھائی کھلاڑیوں کا جوش دیکھتے ہی بنتا تھا اور وہ مستقبل میں دیگر ممالک کے لئے چیلنج پیش کرنے کے اہل ہیں۔ یہ مقابلہ 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک جاری رہا۔ تھائی لینڈ پاورلفٹنگ یونین کی جانب سے ایشیائی اور ورلڈ پاورلفٹنگ یونین کی سرپرستی میں اس مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا