لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍عام لوگوں کو اِطلاع دی جاتی ہے کہ سول سیکرٹریٹ سر ی نگر کی دوسری منزل کے کمرہ نمبر 202سے لے کر 207 میں 28؍ اکتوبر 2019ء سے سول سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے اور یہ کام کاج کر رہا ہے۔عام لوگ اپنی شکایات اور مسائل کو وِنٹر سیکرٹریٹ میں صبح 10بجے سے 3 بجے تک سوموار سے لے کر جمعہ تک درج کراسکتے ہیں۔ یہ شکایات ٹیلی فون نمبر 0194-2506151کے علاوہ ای میل ایڈریسwintersecertariat.jk@jk.gov.in پر بھی درج کرائی جاسکتی ہیں۔