لازوال ڈیسک
جموں؍؍شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر رویندر کمار سنہانے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔پروفیسر سنہا نے لیفٹیننٹ گورنر کویونیورسٹی کی سٹاف پوزیشن ، طلاب کے اندراج ، یونیورسٹی کے کورسوں کے علاوہ دیگر اِنتظامی و تدریسی امور کے بارے میں جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی میں تدریسی ، تحقیقی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو اعلیٰ معیار تک پہنچانے کے لئے فیکلٹی اور طلاب کی طرف سے محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔