پوجا کے چاندی کے تمغے ساتھ ہندوستا ن کو حاصل ہوا دوسرا تمغہ

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍پوجا گہلوت نے ہنگری کے بڈاپیسٹ میں چل رہی انڈر 23 عالمی کشتی مقابلوں میں خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں جمعے کے روز چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو مقابلے کا دوسرا تمغہ دلا دیا جبکہ جیوتی کو 50 کلوگرام کے کانسے کے مقابلے اور نینا کو 72 کلوگرام کے ریپیجیز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوجا نے 53 کلوگرام میں کوالیفیکشن میں روس کی ایکاتیرینا بیربینا کو 8.3 سے اور کوارٹر فائنل میں تائپی کی مینگ سان سیہ کو 8۔0 سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں انہوں نے ترکی کی زینب کو 8۔4 سے شکت دیکر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ پوجا کا سونے کے تمغے کے لئے جاپان کی ہارونا اوکونو سے مقابلہ ہوا جس میں انہیں نزدیکی جدوجہد میں 0۔2 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا اور چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا