ملک میں ایک ہی بڑی فٹبال لیگ ہونی چاہئے : چھیتری

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍ہندستانی فٹبال کپتان سنیل چھیری نے ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے ہندستانی فٹبال کو آگے لے جانے کے لئے تیار کئے گئے روڈمیپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے بد ھ کو یہاں کہاکہ ملک میں ایک ہی بڑی فٹبال لیگ ہونی چاہئے ۔ اے ایف سی نے حال ہی میں کوالا لمپور میں اپنی میٹنگ میں انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کو 2019-2020سیشن سے ہندستان کی چوٹی کی فٹبال لیگ بنانے کی تجویز رکھی تھی۔ اس میٹنگ میں آئی ایس ایل، آئی لیگ۔ آل انڈیا فٹبال کنفیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اور آئی ایم جی۔ریلائنس کے نمائندے شامل ہوئے تھے ۔ اے ایف سی کی ایکزیکیوٹیو کمیٹی نے ہندستانی فٹبال کے لئے بنائے گئے روڈ میپ کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ چھیتری نے یہاں ہربالائف نیوٹریشن کے فٹ فیملیز فیسٹ کے تیسرے ایڈیشن کے اعلان کے موقع پر نامہ نگاروں سے کہا کہ اے ایف سی کا روڈ میپ ہندستانی فٹبال کیلئے ایک اچھی پہل ہے اور میں اس بات سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں کہ ملک میں ایک ہی بڑی فٹبال لیگ ہونی چاہئے ۔ ہندستانی کپتان نے کہاکہ اس روڈ میپ میں ایک نہیں کئی نکات شامل ہیں اور اس کے ساتھ کئی اسٹیک ہولڈر منسلک ہیں۔ اس روڈ میپ میں ایف سی، اے آئی ایف ایف، آئی ایس ایل اور آئی لیگ کا ملا جلا کردار ہے ۔ اس روڈ میپ پر اے آئی ایف ایف ایکزیکیوٹیو کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر تمام کو عمل کرنا ہوگا۔ اے ایف سی کی ایکزیکیوٹیو کمیٹی اس روڈمیپ کو اپنی منظوری دے چکی ہے جبکہ اسے اے آئی ایف ایف کی ایکزیکیوٹیو کمیٹی میں پیش کیا جانا ہے ۔ اے ایف سی نے اپنے روڈ میپ میں ہندستانی فٹبال کو آگے لے جانے کی سمت میں قدم اٹھایا ہے اور اے ایف سی کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو ملکر کام کرنا ہوگا اور ہندستانی کلب فٹبال کے فروغ کے لئے صحیح فیصلے کرنے ہوں گے ۔روڈ میپ کے مطابق ہندستان میں فٹبال کے فروغ میں اے ایف سی ہر قدم پر شامل رہے گا اور اس کا ہدف ایک لیگ رہے گا۔ اے ایف سی نے اے آئی ایف ایف کو مطلع کیا ہے کہ چوٹی لیگ کے لئے 10-12 ٹیمیں کافی نہیں ہیں اور یہ لیگ اس سے بڑی ہونی چاہئے ۔ چھیتری بھی اے ایف سی کے اس روڈمیپ سے متفق نظر آرہے ہیں۔ چھیتری نے کہاکہ جتنی بڑی لیگ ہوگی اتنا ہی ہندستانی فٹبال کے لئے فائدہ ہوگا اور یہ کھلاڑیوں کے لئے بھی اچھا ہوگا۔ روڈ میپ ابھی بھی پروسیس میں ہے اور امید کرتے ہیں کہ اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔ ہندستان کے حال میں بنگلہ دیش کے ساتھ عالمی کپ کوالیفائرس میں 1-1سے ڈرا کھیلے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر چھیتری نے کہاکہ اس بات میں کوئی شرم نہیں ہے کہ ہم بنگلہ دیش کے خلاف کافی خراب کھیلے ۔ اس سے پہلے ایشیائی چیمپئن قطر کے خلاف ہم نے گول کے بغیر ڈرا کھیل کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن بنگلہ دیش کے خلاف ہم نے کئی مواقع گنوائے ۔ میں نے خود چار مواقع گنوائے و رنہ ہم یہ میچ آسانی سے جیت سکتے تھے ۔ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی جیسے بڑے کھلاڑیوں سے موازنہ کے بارے میں پوچھے جانے پر چھیتری نے کہاکہ جب کوئی ایسا موازنہ کرتا ہے تو پہلے میں خوب ہنستا ہوں لیکن پھر اچھا بھی گلتا ہے ۔ میں قسمت والا ہوں کہ ملک کے لئے 100سے زیادہ میچ کھیل چکا ہے ۔ میں ہر میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں کب تک کھیلوں گا یہ بتانا مشکل ہے لیکن جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا