اکتوبر میں 27 گاڑیاں ضبط، 300 سے زائید چلان : ایس او منڈی
ریاض ملک
منڈی ؍؍ آئے روز ٹریفک قوانین میں بہت زیادہ ترمیم کی جاچکی ہیں جس کو دیکھتے ہوے ٹریفک پولیس نئے قوانین کو لاگو کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ آج منڈی سیکلو کے مقام پر ٹریفک پولیس نے ایس او منڈی محمد یونس خان کی نگرانی میں ناکہ لگاکر کئی گاڑیوں کے چلان کئے ۔ اس حوالے سے ایس او منڈی نے ذرایع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ٹریفک قوانین میں جرمانے بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں جس کو لیکر گزشتہ ماہ اکتوبر میں 27 گاڑیوں کو سیز کیا جن میں 15 موٹر سائیکل اور 12 بارہ گاڑیاں شامل ہیں اور 200 سے زائید چلان اور 100 سے زائید کمپونڈ چلان کئے ہیں۔انہوں نے کہا ہر روز ہماری ٹیم مختلف جگہوں پر ناکہ لگاکر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے جن میں آؤر لوڈینگ بنا ہلمنٹب سیٹ بیلٹ ودیگر کاغذات وغیرہ نہ ہونے پر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ کوئی بھی گاڑی چلانے سے قبل تمام تر کاغذات اور دیگر لوازمات کو چیک کرکے سفر پر نکلیں بعد ازاں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا – انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام کسی طرح بھی محکمہ ٹریفک پولیس کا ساتھ نہیں دے رہی ہے – انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آؤر لوڈینگ کو ختم کرنے میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔