منریگا نے نام پر عوام سے دھوکہ ، اجرتوں کے لئے مزدور درر بدر

0
0

مینڈھر میں متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کے خلاف لوگ سراپا احتجاج
اعجاز کوہلی
مینڈھر//بلاک مینڈھر دیہی ترقی کی لوٹ کا اڈاہ بن چکا ہے ہر گزرتے دن محکمہ دیہی ترقی کی خامیاں اُجاگر ہو رہی ہے۔ آج لوگوں نے ڈی سی پونچھ،اے سی ڈی پونچھ و بی ڈی او مینڈھر کہ خلاف بلاک ڈولپمنٹ آفیس مینڈھر میں زوردار اتجاج کرتے ہوئے ہائے ہائے کہ نارے بلند کئے۔ اس احتجاج کہ دوران جب ٹیم موقعہ پرپہنچی تو عوام نے نمائدہ سے بات کرتے ہوے اس بات کا انکشاف کیا کہ پچھلے تین سال سے عوام پھٹانہ تیر منریگاہ سکیم کہ تحت کئے کاموں کی اجرت پانے کہ لئے بی ڈی افس مینڈھر کہ چکر کاٹ رہی ہے۔ لیکن محکمہ کو ٹس سے مس نہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ اس بات کی شکایات ڈی سی پونچھ کو بھی کئی بار کی گئی مگر انہوں نے بھی عوام کو نظر انداز کیا احتجاج کر رہے ایک بزرگ فضل نامہ شخص نے روتے ہوے بتایا کہ محکمہ کہ تمام ملازمین ملی بھگت سے کمیشن کہ نام پر مجھ سے پیسہ لیں جو میں نے تنگ دستی سے اکھٹے کر کہ دئے کہ اجرت ملنے پر ادا کر دوں گا لیکن کئی عرصہ گزر گیا ہمیں اجرت نہیں دی گئی فضل نے کہا کہ کئی بار چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکا ہوں ،لیکن محکمہ کہ ملازموں کو کوئی پرواہ نہیں ۔بی ڈی مینڈھر ٹال مٹول کر کہ اپنے ملازمین کو بچانے کی فراق میں ہے۔ اس مدے پر بات کرتے ہوے سرور حسین شاہ نے کہا کہ بی ڈی او،اے سی ڈی اور یہاں تک کہ ڈی سی کی ملی بھگت سے یہاں رشوت عروج پر ہے جس کی زد میں غریب کو لاچاری کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوام نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہمیں انصاف دلایا جاے اور کورپشن میں لت پت آفسران کو تبدیل کیا جائے اور رشوت لینے والے ملازمین کہ خلاف قانون کا شکنجہ کسا جائے تاکہ کہ غریب عوام بھی راحت کی سانس لے سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا