سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کر دی

0
0

سارہ علی خان اداکاری کے ساتھ ساتھ لندن سے پولیٹیکل سائنس اور ہسٹری کی ڈگری بھی حاصل کر رہی ہیں
ےواین این
ممبئی ´//بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے آتے ہی فلموں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں اور اب سیاست میں بھی آنے کی خواہش رکھتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے حال ہی میں سیاست میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران کہا کہ ’اداکاری کرنا میری زندگی کی سب سے پہلی ترجیح ہے مگر اداکاری کے بعد سیاست میں بھی آنا چاہتی ہوں کیونکہ میری ڈگری سیاست اور تاریخ کے حوالے سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان اداکاری کے ساتھ ساتھ لندن سے پولیٹیکل سائنس اور ہسٹری کی ڈگری بھی حاصل کر رہی ہیں اوراسی وجہ سے انہوں نے سیاست میں آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ سارہ علی خان نے گزشتہ برس بالی ووڈ انڈسٹری میں فلم ’کیدرناتھ‘ سے ڈیبیو کیا تھا اور رواں برس ریلیز ہونے والی امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔امتیاز علی کی فلم میں سارہ علی خان کے ساتھ کارتیک آریان اور دیگر اداکار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا