” بس کر دو بچہ اندھا ہو جائے گا “سیف علی خان کا فوٹوگرافرز پر غصے کا اظہار‘فوٹوگرافراز پھر بھی باز نہ آئے
ےواین این
ممبئی ´//بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کے پاپا رازی اور دیگر فوٹر گرافرز دیوانے ہیں اور ہر ممکنہ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی کوتصویر مل جائے تاہم اب تو بالی ووڈ اداکار فوٹو گرافرز پر برس ہی پڑے ۔تفصیلات کے مطابق تیمور کی تصاویر تو آج کل اتنی بنائی جاتی ہیں کہ شائد اتنی تو ان کے والدین کی نہ بنائی گئی ہوں گی جس کے باعث سیف اور کرینہ کافی پریشان بھی نظر آتے ہیں اور انہوں نے متعدد بار گزارش بھی کی کہ اتنی زیادہ تصاویر نہ بنایا کریں اس سے بچے کے ذہن پر اچھا اثر نہیں پڑے گا ۔تاہم کرینہ کپور اور سیف اپنے اپنے بیٹے کے ساتھ ممبئی ایئر پورٹ پر تھے کہ اس دوران میڈیا بھی وہاں پہنچ گیا اور انہوں نے تیمور کی تصاویر اتانی شروع کر دیں جس پر سیف نے اپنے غصے کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ ” بس کر دو بچہ اندھا ہو جائے گا “۔ کیمرے کا فلیش کافی تیز ہوتا ہے جس کے باعث ایک اچھے خاصے انسان کی آنکھیں بھی دھندلا جاتی ہیں ۔سیف کے غصے کا اظہار کرنے کے باوجود بھی وہ تصویریں بناتے رہے اور سیف علی خان کی بات کو مذاق میں اڑا دیا ۔