اے ٹی کے کے فائر پاور سے ہوشیار رہنا چاہے گا چینین

0
0

 

یواین آئی
چنئی؍؍ دو بار کی چمپئن چینین ایف سی ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں پہلی جیت کے لئے بیتاب ہے ۔ بدھ کو اسے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں اے ٹی کے سے کھیلنا ہے اور چنئی کی ٹیم اس میچ کو جیت کر کھاتہ کھولنا چاہے گی۔ چنئی کی ٹیم کے کھاتے میں صرف دو پوائنٹس ہیں۔ اسے اپنے پہلے میچ میں ایف سی گوا کے ہاتھوں 0-3 سے شکست ملی تھی جبکہ اتوار کو ممبئی سٹی ایف سی سے اس نے بغیر گول ڈرا کھیلا تھا۔ ایسے میں جب اے ٹی کے اپنے گزشتہ میچ میں حیدرآباد ایف سی کے خلاف 5-0 کی فتح کے ساتھ چنئی پہنچا ہے ، میزبان ٹیم کے لئے پورے پوائنٹس حاصل کر پانا آسان نہیں ہو گا۔ چنئی کی ٹیم نے گوا کے خلاف خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ممبئی کے خلاف اس کی کارکردگی میں قدرے بہتری دیکھنے کو ملی ۔ یہ الگ بات ہے کہ یہ ٹیم اب تک دو میچوں میں ایک بھی گول نہیں کر سکی ہے ۔ کوچ جان گریگوری حالانکہ اس سے مایوس نہیں ہیں اور ان کی توجہ ٹیم کی طرف سے بنائے گئے موقعوں پر ہے ۔ گریگوری نے کہاکہ ممبئی کے خلاف ہم نے سب کچھ کیا لیکن ا سکور نہیں کر سکے ۔ ہم نے کئی موقع بنائے ۔ ہم نے گول پر 18 شاٹس لئے ۔ تمام ٹارگیٹ پر نہیں تھے لیکن کچھ میں گول کرنے کا موقع تھا۔ میں حیران ہوں کہ ہم کس طرح اسکور نہیں کر پائے ۔ امریندر نے کچھ شاندار دفاع کئے اور اس لئے میں اپنی ٹیم کی بہتر کاکردگی سے متاثر ہوں۔ رفیل کرویلارو، انیرودھ تھاپا، لالیاجالا چاگتے اور دراگوس فرٹولیسکو پر چنئی کے لئے موقع بنانے کی ذمہ داری ہو گی جبکہ اے ٹي کے انہیں بے اثر کرنے کے لئے ہر ایک کوشش کرے گا۔ گوا کے خلاف چنئی کے ڈیفنس میں شگاف دکھا تھا لیکن ممبئی کے خلاف کلین شیٹ کے بعد یہ فکر تھوڑی کم ہوئی ہے ۔ لوسیان گویان کی قیادت میں اس کے ڈیفنس پر اے ٹی کے کے مضبوط حملہ آوروں کو روکنے کی ذمہ داری ہوگی۔ حیدرآباد کے خلاف ڈیوڈ ولیمز اور رائے کرشنا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ ہسپانوی مڈفیلڈر اد گارسیا بھی بہترین فارم میں نظر آئے تھے ۔ ونگز میں مائیکل سوساراج اور پربیر داس نے بھی متاثر کیا تھا۔ گریگوري کو احساس ہے کہ انتونیو ھباس کی ٹیم میں کافی فائر پاور ہے لیکن ساتھ ہی انہیں اس بات کا یقین ہے کہ ان کی ٹیم اس فائر پاور کو روکنے میں کامیاب ہو گی۔ گریگوری نے کہاکہ اے ٹی کے کو اپنے دوسرے میچ میں شاندار کامیابی ملی۔ اس نے ہر ایک موقع پر گول کیا۔ ولیمز اور کرشنا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیاط ۔ ان کھلاڑیو کو خاموش رکھ پانا مشکل ہو جائے گا لیکن ہم انہیں روکنے میں کامیاب ہوں گے ، اسے لے کر مجھے یقین ہے ۔ اے ٹی کے نے اپنے دونوں میچوں میں بہت تیزی سے گول کئے تھے اور اس بارے میں گریگوری کی ٹیم کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ اس متعلق گریگوری نے کہاکہ ہمیں ہر وقت ہوشیار رہنا ہوگا۔ اے ٹی کے کی شروعات اچھی ہوتی ہے ۔ یہ اس نے دونوں میچوں میں ثابت کیا ہے ۔ دو بار کی چمپئن اے ٹی کے اس مقابلے میں چھٹے سیزن میں اپنی مسلسل دوسری جیت درج کرنا چاہے گی۔ سابق چمپئن اے ٹی کے نے چھٹے سیزن کا آغاز شکست کے ساتھ کیا تھا۔ لیکن اگلے ہی میچ میں اس نے زبردست واپسی کی اور لیگ کی نئی نویلی ٹیم حیدرآباد ایف سی کو 5-0 سے شکست دی۔کوچ انتونیو ھباس نے کہاکہ گزشتہ میچ میں تین پوائنٹس لینا اہم تھا۔ ہمارے لئے ٹیم کی کارکردگی سب سے زیادہ اہم تھی اور میں ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں۔ ھباس نے کہاکہ چنئی نے پہلے دو میچ میں اسکور نہیں کیا تھا، لیکن وہ اگلے میچ میں کر سکتے ہیں۔ اعداد و شمار اہم نہیں ہیں ۔ میدان پر 90 منٹ تک کی کارکردگی کرنا اہم چیز ہے ۔ کوئی بھی میچ آسان نہیں ہے اور ہم اسی ذہنیت کے ساتھ چنئی کے خلاف کھیلیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا