نیدوچژین۔شمس الدین شینزین کے ڈبلز کوارٹرفائنل میں

0
0

 

یواین آئی
نئی دہلی؍؍ہندستان کے جیون نیوچزین اور کناڈا کے عادل شمس الدین کی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد چین کے جی کوئی اور ہاوو ووکی جوڑی کو شینزین لونگہوا اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ میں 6-0, 7-6(1)سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ چین میں جاری 135,400ڈالر کی انعامی رقم والے ٹورنامنٹ میں ہندستانی۔ کناڈیا ئی جوڑی کو تیسری رینک دی گئی ہے جنہوں نے میچ میں تین ایس لگائے اور کوئی بھی ڈبل فالٹ نہیں کیا۔ کوئی ووکی جوڑی نے میچ میں تین ایس لگانے کے ساتھ دو ڈبل فالٹ بھی کئے جبکہ پہلے سرو پر 76فیصد پوائنٹ حاصل کئے ۔ انہوں نے چار میں سے دو بریک پوائنٹ بچائے اور ایک بریک پوائنٹ لیا۔ نیدچیزین۔شمس الدین نے پہلے سیٹ میں یکطرفہ کارکردگی کا مظاہرہ کا اور ایک بھی گیم نہیں گنوایا لیکن دوسرے گیم میں انہیں جدوجہد کرنی پڑی جہاں چینی جوڑی نے شروعات سے ہی 3-0کی سبقت بنا لی۔ حالانکہ ہندستانی۔کناڈیا ئی جوڑی نے انکی سروس بریک کرکے اسکور 3-3سے برابر کیا اور سیٹ ٹائی بریک میں جیت لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا