یواین آئی
پیرس؍؍ساتوِکسیراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی پر مشتمل ہندوستان کی مرد جوڑی نے اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں اپنی جگہ بنا کر ترنگے کو بلندرکھا ہے ۔ ساتوِکسیراج اور چراغ نے سیمی فائنل میں پانچویں سیڈ جاپا ن کے ہیرویوکی اینڈو اور یوتا وتانبے کی جوڑی کو مسلسل کھیلوں میں 21۔11، 25۔23 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ پا لیا ہے ۔