آج سے ڈی ٹی سی اور كلسٹر بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی خواتین
دہلی۔ دہلی حکومت نے خواتین کو بھائی دوج کے موقع پر منگل سے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی ) اور كلسٹر بسوں میں ’مفت سفر‘ کا تحفہ دیا ہے اور یہ اسکیم آئندہ برس مارچ تک عمل میں رہے گی۔ ساتھ ہی ان کے تحفظ کے لئے بسوں میں 13 ہزار مارشل بھی تعینات رہیں گے ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گزشتہ روز اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 29 اکتوبر یعنی بھائی دوج سے ڈی ٹی سی اور كلسٹر بسوں میں خواتین مفت سفر کر سکیں گی ۔
کیجریوال نے بتایا کہ خواتین کے تحفظ کے لئے دہلی حکومت بسوں میں 13 ہزار مارشل کی تعیناتی بھی عمل میں لائے گی۔ ان مارشل کی بھرتی کی جا چکی ہے ۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ ڈی ٹی سی اور كلسٹر بسوں میں سفر کرنے والے کل مسافروں میں ایک تہائی خواتین ہوتی ہیں اور حکومت کے اس فیصلے سے ان سبھی کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو بسوں میں مفت سفر کے لئے گلابی رنگ کا ’سنگل سفر ‘ پاس لینا ہوگا۔ یہ پاس بس کنڈیکٹر سے ہی مل جائے گا ۔ خواتین مسافر کو پاس کے لئے کوئی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی ۔ یہ پاس دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) میں چلنے والی ڈی ٹی سی کی ایئر کنڈیشنڈ اور غیر ایئر کنڈیشنڈ بسوں کے علاوہ كلسٹر بسوں میں بھی منظور ہوں گے