یوپی پولیس عوام الناس کا اعتماد جیتنے میں کامیاب رہی : یوگی

0
0

لکھنؤ؍؍جرائم پیشہ واقعات میں پورے ملک میں سرفہرست رہنے کے اعدادوشمار کو درکنار کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سنیچر کو دعوی کیا کہ نظم ونسق اور بہتر سلوک کی بدولت یوپی پولیس عوام الناس کا اعتماد جیتنے میں کامیاب رہی ہے ۔مسٹر یوگی نے یہاں یوپی 100 احاطے میں منعقد ایک پروگرام میں ایمرجنیس ڈائل 112 کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے سب سے بڑی پولیس کی جانب سے نئی شروعات باعث مسرت ہے ۔ بغیرتفریق کے سبھی کو سیکورٹی مہیاکرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ پولیس کے طریقے کار میں کافی بہتری آئی ہے ۔ ایک زمانے میں پولیس کے روکھے روئے سے عوام الناس اپنی شکایات درج کرانے میں کافی ہچکاتے ہیں لیکن اب پولیس کے دوستانہ سلوک نے یہ ہچکچاہٹ دور ہوچکی ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے ۔مسٹر یوگی نے کہا کہ پولیس کی بہتر نظام کی مثال کمبھ اور عام انتخابات کو پرامن طریقے سے انعقاد کرانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالانکہ کہ ابھی بھی عوام کی توقعات پرکھرا اترنے کی ابھی بھی کافی گنجائش ہے ۔ ڈائل 112 اس سمت میں کافی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائل 112 کو پرموٹ کرنا ہوگا حالانکہ کچھ وقت تک ڈائل 100 ساتھ چلے گا جبکہ بعد میں 112 ہی مستقل طور سے کام کرے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا