سال2022 میں یوپی کے اقتدار پر کانگریس کا قبضہ ہوگا:للو

0
0

کشی نگر؍؍ اترپردیش میں ہوئے اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس کے بڑھتی عوامی مقبولیت سے حوصلہ افزا کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے دعوی کیا ہے کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کانگریس سادہ اکثریت حاصل کر کے ریاست میں اپنی حکومت بنائے گی۔مقامی رکن اسمبلی نے کہا کہ عوام کانگریس کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ کانگریس ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو مذہب،ذات کی بنیاد پر تفریق نہیں کرتی۔تنظیم سے لے کر حکومت میں حصہ داری تک سبھی طبقات کا پورا خیال رکھاجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں ریاست کی اقتدار کانگریس کے ہاتھوں میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ کانگریس کی عوامی میں بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی کے علاوہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے لوگ حواسہ باختہ ہیں۔ریاستی صدر نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے ۔ دو ریاستوں کی اسمبلی انتخابات کے تنائج نے تبدیلی کا واضح پیغام دیا ہے ۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنی تو بند پڑی فیکٹریوں کو دوبارہ چالو کر کے نوجوان کو روزگار دستیاب کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کانگریس سے کافی تعداد میں نوجوان منسلک ہورہے ہیں۔یہ تبدیلی کی جانب واضح اشارہ ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا