بین الاقوامی سرحد سے پانچ کلو گرام ہیروئن برآمد

0
0

جالندھر؍؍بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب میں فیروزپور سیکٹر کے چوکی مابوکے علاقے سے پانچ کلو 125 گرام ہیروئن برآمد کی ہے ۔ بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمت تقریبا 31 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جارہی ہے ۔بی ایس ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ترجمان بھاسکر سنگھ راوت نے ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں بتایا کہ ریاست کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی دراندازی کو دیکھتے ہوئے بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل مہی پال یادو کی ہدایات پر ریاست کی سرحدوں پر اضافی سیکورٹی برتی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فیروزپور سیکٹر کی اگلی سرحدی چوکی مابوکے میں جمعہ کی رات کو سرحد پر تعینات بی ایس ایف کی 29 بٹالین نے کچھ مشتبہ آوازیں سنیں ۔ تلاش مہم کے دوران سیکورٹی فورسز کو سرحد کے پاس سے ہیروئن کے پانچ پیکٹ ملے جن کا کل وزن پانچ کلو 125 گرام تھا۔مسٹر راوت نے بتایا کہ بی ایس ایف نے اس سال اب تک 191 کلو 413 گرام ہیروئن برآمد کی ہیں۔ فورسزنے ہندوستانی سر حد میں غیرقانونی طریقہ سے داخل ہونے والے 69 لوگوں اور 11 اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے ۔ اس کے علاوہ 366 گرام افیم، 455 کارتوس، 17 ہندوستانی موبائل فون اور 17 سم کارڈ، 15 پاکستانی سم کارڈ اور 10 ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا