بھدرواہ کے ساتھ ہر سرکار نے سوتیلی ماں کا سلوک کیا

0
0

اب اگر گورنر چاہے تو بھدررواہ کے ساتھ ہوئی ناانصافی کو انصاف میں بدل سکتے ہیں
لازوال ڈیسک

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ جس کو چھوٹا کشمیرکے نام سے بھی جانا جاتا ہے اس کی ایک وجہ ہے یہاں کی اب ہوایہاں کا طرز زندگی اور یہاں کی خوبصورتی بالکل کشمیر سے ملتی ہے یہی وہ وجہ ہے جس کے لئے بھدرواہ کو چھوٹا کشمیر کہا جاتا ہے مگر جموں اور کشمیرمیں بھدرواہ ہی ایک ایسی جگہ ہے جس کے ساتھ ہر سرکار نے ناانصافی کی سرکار کو چھوڑ کر سرکار میں رہے بڑے بڑے لیڈروں نے بھی اس کا حق ادا نہ کیا وہ پھر کسی پارٹی سے بھی کہیں نہ ہوں ہر ایک لیڈر نے پہلے اپنا گھر بھرنا مناسب سمجھا اور پھر جو کھچا بچا وہ اپنوں میں بانٹا اور پھر جو کھچا بچا وہ پارٹی ورکرز نے کھا لئے ہر حساب سے بھدرواہ کو نظر انداز کر کے اپنے مفاد کو آگے رکھا۔بھدرواہ خود کفیل ہو سکتا ہے بس گورنر انتظامیہ کو بھدرواہ بسوہ لی سڑک اور بھدرواہ چمبہ سڑک اور بھدرواہ بھلیسہ سڑک کو مسافروں کی امد رفت کے لے کھولنا ہو گا جو بھدرواہ کے لوگوں کی دیرنا مانگ ہے ان سڑکو ں کو کھولنے سے جہاں بھدرواہ کا کاروبار بڑ سکتا ہے بلکہ چار چاند لگ سکتے ہیں ونہیں دوسری طرف دو دن کا سفر ایک دن میں ہوگا اور ایک دن کا سفر کھچا گھنٹوں میں ہوگا فرض کرو اگر کسی مسافر نے بھدرواہ سے چمبہ جانا ہو تو وہ پہلے جموں جائیگا پھر وہاں سے آگے جانے کے لے دوسری بس پکڑے گا مگر اگر اپ بھدرواہ سے بسوہلی جانا چاہتے ہو اپ ایک دن میں اپنا ضروری کام ختم کرکے شام کو پھر اپنے گھر میں واپس آ سکتے ہو اسی طرح بھدرواہ چمبہ کا سفر ہے اگر اپ بھدرواہ سے جائو تو اپ کا وقت بھی بچے گا اور اپ کا پیسہ بھی کم خرچ ہوگا وہی بات ہے بھدرواہ بھلیسہ کی اپ ایک دو گھنٹے کے اندر بھدرواہ سے بھلیسہ پہنچ سکتے ہو اب اگر ضرورت ہے تو صرف سرکاری حکم نامے کی اور میری اور بھدرواہ کی عوام کی گورنر ملک سے گزارش ہے کہ وہ بھدرواہ کے لوگوں کی اس دیرینہ مانگ کو پورا کر کے بھدرواہ کے بے روزگار نوجوان پر احسان کر کے ان سڑکوں کو سرکاری طریقے سے ان کا افتتاح کرکے ان پر مسافر بسوں و سیاحوں کی گاڑیوں کو اوا جاہی کے لئے کھول دیں جس سے بھدرواہ کا کاروبار بھی بڑے گا اور مسافروں کا وقت بھی بچے گا اور بھدرواہ ملک کے باقی راستوں کے ساتھ ملنے کے لئے پل کا کام کرے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا