جمعیت ہمدانیہ نے اہل کشمیر کو مبارکباد پیش کی
کے این ایس
سرینگر؍؍حضرت سلطان العارفین ، محبوب العالم شیخ حمزہ مخدوم ؒ کشمیری کے عرس پاک کے سلسلے میں نمازِ ظہر سے قبل عالم دین مولانا مولوی خورشید احمد قانونگو نے وعظ و تبلیغ فرماتے ہوئے کہا کہ محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومؒ خلوص و ایثار ، سخاوت وسر چشمی ، شفقت و محبت ، عزم وہمت ، صبر واستقلال سادگی وانکساری کے اعلیٰ نمونہ تھے اور اﷲ کے خوف سے ہر وقت لرزاں وترساں رہتے تھے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق مولانا مولوی خورشید احمد قانونگو نے کہا کہ حضرت محبوب العالم ؒ عشق رسولﷺ میں یکتا اور لامثال ۔انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ حمزہ ؒ نے دین اسلام (قرآن وحدیث ) کے تبلیغ واشاعت کے سلسلے میں عظیم دانشگاہ بھی قایم کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم صاحب ؒکی درگاہ صدیوں سے اسلامی تہذیب وتمدن ، ثقافت ، علم وادب اور اﷲ کے بندوں اور آنحضور ﷺ کے امتیوں کے دلوں کے سکون رہی ہے اور بے پناہ عقیدت اس درگاہ کے ساتھ رہی ہے۔ نمازِ ظہر کے بعد مولود خوانی کی پُروقار مجلس کا بھی انعقاد ہوا جس کی پیشوائی علامہ الحاج مولانا شوکت حسین کینگ نے کی جبکہ نمازِ ظہر سے بقعہ عالیہ کے امام الحاج پیرزادہ شبیر احمد مخدومی نے تقریب کی صدارت کی ۔ایام معتبرکہ کی پیشوائی بقعہ عالیہ کے ختم خواں الحاج پیرزادہ عبدالمجید مخدومی نے کی اور بقعہ کے منصب دار سجادہ نشین حضرات اور خدامان نے بھی اپنے معمول کے فرائض انجام دیئے۔بیان کے مطابق بقعہ عالیہ کے امام حیٰ الحاج پیرزادہ حاجی علی محمد مخدومی نے نے بھی حضرت سلطان العارفین کے علمی ، روحانی اور ریاضت الٰہی پر وعظ فرمایا۔ ایسی ہی تقریبات جائے پیدائش محبوب العالم تجر شریف سوپور، اہم شریف بانڈی پورہ، اول نشین گاہ مخدوم منڈل کپرن، پور نادی ہل بانڈی پورہ، اسلام آباد، بارہمولہ، کپوارہ کھاگ ، گاندربل اور دیگر کئی مقامات پر منعقد ہوئیں،جہاں تبرکات کی نشاندہی بھی کی گئی۔تجر شریف میں کی زیارت میں الحاج پیرزادہ شاہد جیلانی مخدومی سجادہ نشین نے حضرت محبوب العالمؒ کے انمول اور لافانی اسلامی خدمات پر روشنی ڈالی۔