شمالی کشمیر کے جنگلات کا بے دریغ صفایا

0
0

جنگل سمگلر سرگرم ، سینکڑوں سرسبز شاداب درختوں کا کٹائو
کے این ایس
سرینگر؍؍شمالی کشمیر میں نامساعد حالات کی آڑ میں جنگل سمگلر سرگرم ہوگئے ہیں ،جنہوں نے بڑے پیمانے سر سبز شاداب درختوں کی غیر قانونی طور کٹائی کرکے جنگلات کا صفایا کردیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور درختوں کی کٹائی کے سلسلے کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے جبکہ جنگل سمگلروں کی لگام کسنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دئے گئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے کئی جنگلات میں جنگل سمگلر بڑے پیمانے پر سرگرم ہوئے ہیں اور وہ غیر قانونی طور سر سبز شاداب درختوں کی کٹائی کرکے لوٹ مچارہے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ فارسٹ ڈویژن لنگیٹ کے مائور رینج میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ نا مساعد حالات کی آڑ میں جنگل سمگلر بڑے پیمانے پر یہاں درختوں کی کٹائی کرکے عمارتی لکڑی کی سمگلنگ کررہے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ بلاک نوگام کے کمپارٹمنٹ نمبر30،31اور32میں تقریباً80درختوں کو غیر قانونی طور کاٹاگیا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔اسی طرح بلاک کھڈی کے کمپا رٹمنٹ نمبر15،16،20اور21میں 40سے زیادہ سر سبز درختوں کی کٹائی کرکے صفایا کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ راجوار رینج میں کمپارٹمنٹ نمبر 1اور4میں 50سے زیادہ درختوں کو کاٹا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ جنگلات کا بے در یغ طریقے سے صفایا کرنے کا یہ عمل دن ورات جاری رہتا ہے جبکہ محکمہ جنگلات ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس رنیج کے65اور66کمپار ٹمنٹ میں 15درختوں کو غیر قانونی طور کاٹا گیا ۔ماگام رینج کے41،42،63اور64کمپارٹمنٹ میں 30درخت کاٹے گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے دیگر جنگلات میں بھی اسی طرح درختوں کی کٹائی کا سلسلہ غیر قانونی طور پر جاری ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور درختوں کی کٹائی کے سلسلے کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے جبکہ جنگل سمگلروں کی لگام کسنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنگل سمگلروں کے خلاف وقت وقت پر کارروائی کی جاتی ہے اور اُنکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے علاوہ اُنکی گرفتاری بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ کئی جنگل سمگلروں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )بھی نافذ کیا گیا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ مستقبل میں یہ کارروائی برابر جاری رہے گی جبکہ مذکورہ کمپارٹمنٹوں میں کی جانی والی غیر قانونی کٹائی کا نوٹس لیا گیا ہے اور ملوثین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا