یواین آئی
پیرس؍؍ ہندستان کے شبھنکر ڈے نے میراتھن جدوجہد میں انڈونیشیا کے ٹومی سگیارتو کو منگل کو 15-21، 21-14، 21-17 سے شکست دے کر فرانسیسی اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ عالمی درجہ بندی میں 42 ویں نمبر کے ہندوستانی کھلاڑی نے 17 ویں رینکنگ کے سگیارتو کو ایک گھنٹے 18 منٹ کی جدوجہد میں شکست دی۔ شبھنکر نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کر کے اگلے دو گیم جیتے ۔ اس جیت سے شبھنکر نے سگیارتو کے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 2-1 کر لیا ہے ۔ شبھنکر نے اس سال سگیارتو کو انڈیا اوپن میں بھی شکست دی تھی۔