جوائنٹ سیکرٹری ایم آئی ڈی ایچ کی صدارت میں نئی دہلی میں میٹنگ منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ایم آئی ڈی ایچ کی مرکزی وزارت کے جوائینٹ سیکرٹری راج ویر سنگھ کی صدار ت میں آج نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں ناگا لینڈ ، ہریانہ ، تامل ناڈو ، آسام ، منی پور اور تریپورہ نے شرکت کی ۔ جوائینٹ سیکرٹری نے جموں کشمیر کیلئے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے اخراجات کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے مشن موڈ کے تحت کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رقومات کے منصفانہ تصرف کو یقینی بنایا جانا چاہئیے تا کہ ریاست کیلئے معیاد بند مدت کے اندر مزید رقومات واگذار کی جا سکیں ۔ جوائینٹ سیکرٹری نے 30 اکتوبر 2019 سے پہلے ایم آئی ڈی کی منسوخی کی ہدایات دیں ۔ مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے اعجاز احمد بٹ نے اس موقعہ پر پی ایم ڈی پی کیلئے مزید دو سال کی توسیع کرنے کی درخواست کی ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ مرکزی وزارت  زراعت اور سابق ایگریکلچر کواپریشن اینڈ فارمر ویلفیئر کے افسروں کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم اگلے ہفتے جموں کشمیر کا دورہ کرے گی اور مختلف سکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لے گی ۔ مشن ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں کشمیر نے زعفران مشن کیلئے  80 کروڑ روپے لاگت کے باقی ماندہ کام مکمل کرنے کی بھی درخواست کی ۔ جوائینٹ سیکرٹری نے اس پر غور کرنے سے اتفاق کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا