روہت کی ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری، رہانے کی بھی سنچری

0
0

رانچی؍؍بہترین اوپنر روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری اور اجنکیا رہانے کی زبردست سنچری کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن اتوار کے روز پہلی اننگز میں ڈرنکس تک پانچ وکٹ پر 386 رن کا مضبوط اسکور بنالیا۔ہندوستان نے سنیچر کے روز رانچی کے جے ایس سی اے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ میں خراب شروعات کرتے ہوئے ایک وقت اپنے تین وکٹ 39 رن پر ہی گنوا دیے تھے ۔ لیکن پھر روہت اور رہانے نے میدان پر ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا کہ مہمان ٹیم کے گیند باز ان کے سامنے پانی بھرتے نظر آئے ۔ روہت نے میچ کے دوسرے دن اپنی سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل ہوئے 212 رن کی اننگز کھیلی جو اُنکی ٹیسٹ کیریئر میں پہلی ڈبل سنچری بھی ہے ۔ انہوں نے 255 گیندوں میں 28 چوکے اور چھ چھکے لگائے ۔ 30 واں ٹیسٹ کھیل رہے روہت کی یہ بہترین کارکردگی بھی ہے ۔ ان کی سابقہ بہترین ٹیسٹ اننگز 177 رن تھی۔ 32 سالہ روہت نے ایک سیریز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے عظیم اوپنر سنیل گواسکر کو بھی ایک سیریز میں تین سے زیادہ سنچری بنانے کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ہندوستان کی جانب سے یہ اس سیریز کی دوسری دوہری سنچری ہے ۔ اس سے پہلے کپتان وراٹ کوہلی نے پنے ٹیسٹ میں ناٹ آؤٹ 254 رن کی ڈبل سنچری بنائی تھی۔ دوسرے سرے پر مضبوط سے جمے ہوئے بھروسے مند بلے باز رہانے نے بھی اپنے 61 ویں ٹیسٹ میں سنچری مکمل کی اور 192 گیندوں میں 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 115 رن بنائے ۔ یہ ان کی 11 واں سنچری ہے ۔ اگرچہ جارج لنڈے نے رہانے کو ھینرک کلاسین کے ہاتھوں اسٹمپس کے پیچھے کیچ کراکر جنوبی افریقہ کو دوسرے دن کی پہلی کامیابی دلا دی۔ جنوبی افریقہ کو ہندوستان کے 39 رن پر تین وکٹ کے بعد اپنا اگلا وکٹ 306 کے اسکور پرملا۔اسی کے ساتھ رہانے اور روہت کے درمیان زبردست ڈبل سنچری والی اننگز بھی ختم ہو گئی۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 267 رنوں کا اضافہ کیا اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ روہت اگرچہ میدان پر ٹکے رہے پھر بھی انہوں نے جڈیجہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 64 رنوں کی نصف سنچری بنالی۔سلامی بلے با روہت (212 رن) کو کیگسو ربادا نے لُنگی انگدی کے ہاتھوں کیچ کراکر 89 اوور کی پہلی گیند پر پویلین روانہ کردیا اور پانچواں وکٹ لیا۔ ڈرنکس تک جڈیجہ 26 رن اور ردھیمان ساہا 11 رن بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ہندوستان نے اس وقت تک 95 اووروں کے کھیل میں پانچ وکٹ پر 386 رن بنالئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا