کولمین نے 100 میٹر میں گیٹلن کو پچھاڑا

0
0

یواین آئی
دوحہ؍؍ امریکہ کی کرسٹین کولمین غضب کی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن اور گزشتہ چمپئن جسٹن گیٹلن کو عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کی 100 میٹر دوڑ میں پچھاڑ کر نئے چمپئن بن گئے ۔ کولمین نے اس طرح لندن عالمی چمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ کو طلائی تمغہ میں بدل دیا۔ کولمین نے 9.76 سیکنڈ میں دوڑ جیتی اور نئے عالمی چمپئن بن گئے ۔ گیٹلن نے 9.89 سیکنڈ کا وقت لیا۔ کینیڈا کے آندرے ڈی گراسے 9.90 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ چمپئن بنے کولمین نے 37 سالہ گیٹلن کی تعریف کی جنہوں نے اپنا پہلا عالمی چمپئن شپ خطاب 2005 میں جیتا تھا اور اس سے پہلے وہ 2004 میں ایتھنز اولمپکس میں بھی چمپئن بنے تھے ۔ کولمین 2004 میں گیٹلن کے اولمپک طلائی تمغہ جیتنے کے وقت صرف آٹھ سال کے تھے ۔ گیٹلن یہاں تو مات کھا گئے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ کولمین کو ٹوکیو میں چیلنج کریں گے ۔ امریکہ نے پہلی بار عالمی چمپئن شپ میں شامل کی گئی چار ضرب 400 میٹر ریلے میں ہیٹ راؤنڈ میں ہی 3: 12.42 کا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور 3: 13.20 سیکنڈ کا گزشتہ بہترین وقت پیچھے چھوڑ دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا