0
0

ہندستانی مکسڈ ریلے ٹیم فائنل میں، ملا ٹوکیو کا ٹکٹ
یواین آئی
دوحہ؍؍ ہندستان کی چار ضرب 400 میٹر مکسڈ ریلے ٹیم نے سنیچر کی رات شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا اور ساتھ ہی ٹوکیو اولمپک 2020 کا ٹکٹ بھی حاصل کر لیا۔ ہندستانی چوکڑی نے تین منٹ 16.14 سیکنڈ کا سیزن کا اپنا بہترین وقت نکالا اور فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔ اس ہندستانی ٹیم میں محمد انس، وی کے وسمیا، نرمل ٹام اور جسنا میتھیو شامل ہیں۔ ہر ہیٹ میں سے ٹاپ -3 ٹیموں نے فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ ہندستانی چوکڑی ہیٹ دو میں تیسرے نمبر پر رہی۔ ان سے آگے پولینڈ اور برازیل کی ٹیم رہی۔ اس مقابلے سے ہندستان کو یہ پہلا اولمپک ٹکٹ ملا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ چمپئن شپ کی ریلے ریس کے فائنلسٹ (ٹاپ 8) بننے والے اولمپک کے لئے کوالیفائی کرتے ہیں اور اس طرح ہندستانی مکسڈ ریلے ٹیم کا ٹوکیو جانا پکا ہو گیا ہے ۔ اس دوران مردوں کے 400 میٹر ہرڈلز میں پی جابر سیمی فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکے ۔ جابر سیمی فائنل کی ہیٹ نمبر تین میں سب سے باہری لین میں دوڑتے ہوئے 49.71 سیکنڈ کے ساتھ پانچویں اور کل 16 ویں نمبر پر رہے ۔ جابر کی کامیابی یہی رہی کہ وہ سیمی فائنل تک پہنچے ۔اس سے پہلے خاتون ایتھلیٹ دوتي چند خواتین کی 100 میٹر دوڑ میں اس سیزن کا بدترین وقت 11.48 سیکنڈ نکال کر مقابلے سے باہر ہو گئیں۔ دوتي ہیٹ نمبر تین میں ساتویں اور 47 شرکاء کے درمیان 37 ویں نمبر پر تھیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا